اہم خبریں

طاقت موجود ، ٹی ٹی پی جہاں بھی ہو اس سے نمٹ سکتے ہیں،وزیرمملکت برائے خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک گلدستہ ہے جو خطے میں روابط کے پاکستانی خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس تنظیم کے بہت سے ایسے موضوعات ہیں جن میں پاکستان ایک براہ راست متاثر فریق ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ جیسا کہ سیکورٹی جس کیلئے ان کی ایک علیحدہ سے تنظیم بھی ہے جسے ”ایس سی او ریٹس“ (ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر) کہا جاتا ہے، جس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور انٹیلیجنس شئیرنگ کی جاتی ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرسکیں، بجائے اس کے کہ دہشتگردی مل کر ہمارا خاتمہ کردے،انہوںنے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ نے ملک کے بہترین مفاد میں اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا، اس کے باوجود کہ انہیں پتا تھا سیاسی ردعمل آئے گا۔ کیونکہ پاکستان کیلئے وہ سیٹ خالی نہ چھوڑنا اہم تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایس سی او فورم پر پاکستان کے مختلف مؤقف بیان کئے، جس میں دہشتگردی بھی یقیناً آتی ہے کیونکہ ہم دہشتگردی کا حل چاہتے ہیں، ٹیررازم کو وپنائز نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے بالکل یہی کہا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا ہر قسم کا دروازہ بند ہوچکا ہے اور پہلے بھی بند تھا۔ بدقسمتی سے ان کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ جب کھلا تو اس کے جو اثرات تھے وہ بہت بھیانک نکلے۔انہوںنے کہا کہ آپ ایک غلطی کو ایک مرتبہ تو کرلیتے ہیں ، لیکن بار بار ایک خراب کہانی کو تو نہیں دہرائیں گے۔ایک جگہ جہاں سے آپ کو بہت زیادہ نقصان ہو، کیا آپ وہ دروازہ بار بار کھولیں گے اور اس میں سے جھانکنا چاہیں گے؟ یا آپ اس کو ٹائٹ شٹ (مضبوطی سے بند) کرکے کہیں گے کہ آئی نیڈ ٹو گو ٹو دی الٹرنیٹ (مجھے متبادل کی جانب جانے کی ضرورت ہے)۔انہوںنے کہا کہ اب انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ کیا کارروائی کی، ’ہمارے پاس تو طاقت ہے کہ ٹی ٹی پی سے نمٹ سکیں ، وہ جہاں بھی ہو۔

متعلقہ خبریں