اہم خبریں

برٹش کونسل کے تحت کل ہونے والے تمام امتحانات منسوخ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برٹش کونسل نے کل ہونے والے تمام تمام امتحانات منسوخ کردیئے۔برٹش کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امتحانات منسوخ کیئے گئے ۔کیمبرج انٹرنیشنل اسسمنٹ بورڈنے بتایاکہ کل(جمعہ کو) اے اور او لیولز کے صبح اور شام کی شفٹوں میں ہونے والے امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بورڈ کے مطابق ہماری پہلی ترجیح طلباء اور اساتذہ کی حفاظت ہے، اسی لئے پاکستان میں مئی کو دونوں شفٹوں میں پرچے نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں