اسلام آباد (اے بی این نیوز)کچے کے علاقے میں 33 ویں روز گرینڈ آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ، ترجمان پولیسکے مطابق زیادہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی عمل داری ختم کردی گئی ہے،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں، ہلاکتوں اور سرنڈر ہونے سے جتھے بکھر کر رہ گئے ہیں، دریائے سندھ میں موجود اڈا اور اسلحہ کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا، کچہ کریمینلز کی جزیرہ نما کچہ رجوانی میں مزاحمت موجود ہے، جس کو ختم کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔















