اہم خبریں

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت بھی کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں