اہم خبریں

قوم کو کب تک بے وقوف بنایا جاتا رہے گا، نیب قانون کا پہلابینیفشری عمران خان ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہ میں سب سے پہلے عمران خان کو مبارک باد دیتا ہوں، دو راتوں میں عمران کان کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی، عدلیہ سے سوال پوچھنے کی جسارت نہیں کر سکتا، آرڈر کی جگہ کہا گیا ہماری خواہش ہے، جنہون نے نیب میں نوے دن گزارے ان کا کسی کو خیال نہیں آیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ آئین و قانون کے دو معیار کیوںہیں، عدالتیں خواہشات کا ظہار نہیں آرڈر کر تی ہیں، میں تو عدالت کے آردر کا منتطر تھا انہوں نے خوہش کا اظہار کر دیا،انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا پہلابینیفشری عمران خان ہے،کیا سیلکٹو انصاف صرف عمرانان کیلئے ہے، قوعم کو کب تک بے وقوف بنایا جاتا رہے گا، عمران خان کہتے ہیں مجھے ڈندے مارے گئے اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں، جب دل چاہا یاد داشت واپس آگئی،جب دل چاہا چلی گئی، وزیر دفاع نے کہا فریا تال پور و دیگر کو کبھی گیسٹ ہاوس میں نہیں رکھا گیا، عمران کان نے کہا کہ ان کو پر تشدد مظاہروں کا علم ہی نہیں، اڈیو ٹیپ میں ہدایت دی جارہی ہے کہ کس طرف حملہ کر نا ہے، کور کماندر ہاوس حملے کا سوموٹو نہیں لیا گیا، عدلیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، انہوں نے کہا کہ میں چھ ماہ قید رہا اور تین بینچ ٹوٹے تھے، کیا انصاف صرف عمران خان کیلئے ہے۔

متعلقہ خبریں