اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور توڑ پھوڑ کا معاملہ،سرکاری املاک پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، ایک تاجر نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے باعث تاجروں کو دو روز میں کھربوں کا نقصان ہوا،حکام کے مطابق دو دن میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو کی مد میں 50 سے 60 ارب روپے کا نقصان ہوا ،دو دن میں ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہوا ،ایف بی آر کو ٹیلی کام سیکٹر سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوا ۔















