اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج اور توڑ پھوڑ عمران خان کی ضمانت کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔ نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں منگل کو گرفتار کر لیا ۔نہایت اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کیس کی تفتیش میں شمولیت کی تحریری یقین دہانی کے بعد نیب کی جانب سے عمران خان کی ضمانت پر رہائی متوقع تھی تاہم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ، توڑ پھوڑاور حساس عمارات پر حملے عمران خان کی ضمانت کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔















