اہم خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی کا آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے کنونشن کے حوالے سے اہم پیغام

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کی قومی اسمبلی آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں دو روزہ بین الاقوامی کنونشن منعقد کرنے جا رہی ہے،یہ کنونشن 10 اپریل 2023 سے شروع ہونے والی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے کی کڑی ہے، اس کنونشنمیں آئین کی بالادستی، حفاظت اور عزت وتکریم کو برقرار رکھنے اور آئین میں درج حقوق و فرائض سے متعلق موضوعات زیرغور لائے جائیں گے تاکہ آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے آنے والے کل کو گزرے ہوئے کل سے بہتر بنایا جا سکے-وہ آئین جو 10 اپریل 1973 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دانشمندانہ سوچ اور معاملہ فہمی کی بدولت وجود میں آیا ، اسپیکر/چیئرمینوں، پارلیمانی وفد شرکت کریں گے،کنونشن میں اراکین پارلیمنٹ، سکالرز، دنشور، قانون دان، خواتین، نوجوان، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی جہ پرویز اشرف نے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے کنونشن کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہو ئے کہااس اہم ایونٹ میں شریک ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر آئین کے تناظر میں سفارشات کو حتمی شکل دیں گے، یہ تقریب آئین کے حوالے سے ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی، کنونشن میں شرکت کرنے والے تمام مندوبین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں