لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں فلار ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافے کا اعلان کردیاجس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپے ہوگئی ہے،فلارملزایسوسی ایشن کے مطابق اس طرح آٹے کے 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ،فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے پر آٹا مہنگا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق رواں ماہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔















