شہباز شریف کا بیٹے کے ہمراہ لندن کے ہوٹل میں ناشتہ

لندن (نیوزڈیسک)وزیراعظم نے لندن میں اپنی رہائش گاہ کے قریبی ہوٹل میں ناشتہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف لندن کے دورے پر ہیں،جہاں آج انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے قریب ہوٹل میں ناشتہ کیا،ناشتے کی ٹیبل پروزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اُن کے صاحبزادے سلیمان اور افضال بھٹی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم لندن سے کل پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے۔