اہم خبریں

مارگلہ ایونیو کی تعمیر کے دوران سری سرال اور کینتلا گاؤن جانے والا راستہ بند کردیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مارگلہ ایونیو کی تعمیر کے دوران سری سرال اور کینتلا گاؤن جانے والا راستہ بند کردیا گیا اہل علاقہ نے راستے کی بندش پر سی ڈی اے کے خلاف احتجاج شروع کردیا مظاہرین کی وفاقی ترقیاتی ادارے کے خلاف نعرہ بازی انڈر پاس کہ تعمیر کا مطالبہ کردیا ،اسلام آباد کے سیکٹر ڈی ٹویلو تھری کے سامنے کرنل شیر خان روڈ بندکرنے پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو سال پرانا راستہ بند ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے انہیں 13مئی تک اسٹے آرڈر بھی ملا ہوا تھا لیکن اس کے باجود سی ڈی اے کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راستہ بند کردیا تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او نے ہم سے انڈر پاس کی تعمیر. کا وعدہ کیاتھا سڑک بند ہونے کے باعث کئی کلو میٹر دور جاکر یوٹرن لینا پڑتا ہے.

متعلقہ خبریں