کراچی (اے بی این نیوز)کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن،پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، یوسیز کی 11 میں سے 7 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب،،،4نشستوں پرجماعت اسلامی کو کامیابی ملی،،، وارڈز کی 15 میں سے 7 نشستیں پیپلز پارٹی جیت گئی،،جماعت اسلامی کو5،پی ٹی آئی کو2،ن لیگ کوایک نشست ملی،،،،مجموعی طور پر کراچی کی 246 یوسی نشستوں میں سے 98 پر جیت کر پیپلز پارٹی کا پہلا نمبر ہے جبکہ 89 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسرے اور 42 نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے،، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔















