اہم خبریں

کچہ آپریشن،سنگین جرائم اور گولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا گیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)کچہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو بڑی کامیابی مل گئی، سی ٹی ڈی نے سنگین جرائم اور اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا،سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ دو بڑے گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا کیرئیر بھی گرفتار کیا گیا ، عبدالخالق نامی شخص سیکنڈ کرئیر کے طور پر آپریٹ کررہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو راکٹ لانچر بھی برآمد کیے گئے،عبدالخالق سے دوران تفتیش اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے،ملزم نے بتایا کہ اسلحہ اوربارود کی فراہمی رکنی بلوچستان سے کی جارہی ہے، اسلحہ و بارود لینے کے لیے رمضان بگٹی اور ستار پتافی کو بھرتی کیا گیا تھا۔ستار پتافی کے بھائی نے اسمگلر خان مسوری بگٹی سے ڈیل کروائی، خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرز اور پروپیلرز خریدے گئے، اسلحہ و بارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سے منتقل ہوئی، راکٹ لانچرز اور پروپیلرز رکنی سے حاجی پور اور راجن پور تک لائے گئے۔حکام نے بتایاکہ موٹر سائیکل کے زریعے لانچرز اور پروپیلرز کو دو مقامی کیرئیرز کی مدد سے منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار کیرئیر عبدالخالق سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلحہ و بارود کی سپلائی چین کے دیگر کردار جلد گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں