اہم خبریں

زمان پارک ، نوٹسز کی تعمیل کے دوران مزاحمت کا کیس عدالت نے شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) زمان پارک ،اسلام آباد پولیس کے نوٹسز کی تعمیل کے دوران مزاحمت کیس عدالت نے شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ آج سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن کی عدالت میں شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر شبلی فراز کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ،مران خان اس وقت گھر موجود نہیں تھے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں