اسلا م آباد(نیوزڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کے حوالے سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی پیش ہوئے ۔ منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ مل گیا۔انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات کریں گی ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور وکیل کلائیو سمتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرینگے۔عدالت کی وزارت خارجہ کو عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کیلئے ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرنے کی ہدایت ، عافیہ صدیقی سے متعلق تمام دستاویزات اور معلومات وکیل سے شیئرکیں جائیں ۔کیس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔















