اسلام آباد(نیوزڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جج سپریم کورٹ جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کے معاملے کا جائزہ لے گی۔پی اے سی 15 معاملےکی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیرایاز صادق نے قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھاکہ جسٹس مظاہر نقوی پر سنگین الزامات ہیں، جج سپریم کورٹ جسٹس مظاہر نقوی کو اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن بتانے چاہئیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی نےمظاہرنقوی کی آمدن،اثاثوں کی جانچ پڑتال کامعاملہ پی اے سی کو سونپ دیا تھا۔















