اہم خبریں

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات روکے، قمر زمان کائرہ

جہلم(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی مذاکرات روکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی بجٹ اجلاس کے بعد جولائی میں اسمبلیاں ختم کر دی جائیں۔انہوںنے کہا کہ عدالتوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس اور ججز پر تحفظات ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی جنگ سے نقصان عوام کا ہے۔

متعلقہ خبریں