اہم خبریں

وزیر اعلیٰ محمود خان اور کے پی گورنر کے مابین اختلافات،ہیلی کاپٹر لینڈنگ روکنے کی کوشش کی تو گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے،بیرسٹر سیف

پشاور(نیوز ڈیسک  ) معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق گورنر کو لیٹر بھیجا گیا شاید گورنر کو ترجمہ کرنا نہیں آتا، ایک ہیلی کاپٹر میں سروس اور دوسرے کے پائلٹ کی چھٹی تھی، گورنر ہاؤس کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جہاں وہ کسی کی ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ روک سکے۔ گورنر نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو روکنے کی کوشش کی تو ہم گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر غلام علی کو مشورہ ہے چند دنوں کا مہمان ہے، چائے پیئے، حلوہ اور کھجوریں کھائیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر کے پی کے مابین ہیلی کاپٹر کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں