اہم خبریں

آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر اہم مشاورتی اجلاس شروع، بڑی پیش رفت متوقع

آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر اہم مشاورتی اجلاس شروع، بڑی پیش رفت متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت اور اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی ملاقات میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی شریک ہیں جب کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کی تشکیل، حکومت سازی کے لیے آئندہ کی حکمت عملی اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ نئی حکومت کی تشکیل، اہم عہدوں اور دیگر امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:پمز نرسری میں نومولود بچوں کا سانحہ، سینیٹر سرمد علی کا اظہار افسوس

متعلقہ خبریں