اہم خبریں

راولپنڈی ن لیگ ویمن ونگ کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے تحفظات دورکرنے کی اپیل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی مسلم لیگ(ن )خواتین ونگ نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی خواتین ونگ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ پی پی 17 مسلم لیگ ن کی صدر ثمینہ شعیب نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےلیے جان بھی قربان ہے اور ہمیشہ ہر جدوجہد میں ہم پارٹی کے شانہ بشانہ رہے اور مستقبل میں بھی ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ہونگے، ہر پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں اور مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ورکرز کی بات سنی اور ان کےتحفظات دور کیے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، مریم نواز نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے، اور ہم بھی ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ہونگے، پاکستان کے اس مشکل ترین دور میں میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم پاکستانی عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے،ایسے میں پارٹی کے کچھ کرتا دھرتا لوگ نظریاتی لوگوں کی جگہ پیراشوٹرزکو پرموٹ کررہے ہیں جسکی وجہ سے نظریاتی ورکرز میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مفاد میں ضروری ہے کہ ان ورکرز کے تحفظات دور کیے جائیں اور نظریاتی ورکر کو عزت دی جائے۔عید ملن پارٹی سے ڈاکٹر نسیم، مسز ملک، رضیہ سلطانہ، روبینہ شفیق، دولتانہ کوثر، رفعت عباسی، خالدہ بی بی، ساجدہ اطہر، زرین کوثر نےخطاب کیا اور قیادت سے مطالبہ کیا کہ نظریاتی ورکرز کو اسکاحق دیا جائے اور پارٹی کو پیراشوٹرز سے بچایا جا ئے، پیراشوٹرز کو پروموٹ کرنے والوں سے بھی جواب طلبی کی جائے۔

متعلقہ خبریں