اہم خبریں

حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکمران ٹولے کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اب بھی خراب ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں ججز کی بے عزتی انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ فل کورٹ پر کوئی اعتراض نہیں یہ اختیار چیف جسٹس کا ہے، پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں نہیں چلیں گی۔

متعلقہ خبریں