اہم خبریں

صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے ،وزیراعظم شہباز شریف

لندن(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوازشریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کرداراداکیا، صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے ،پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا،لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوازشریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کرداراداکیا،ثاقب نثار دن راتا سوموٹولیتے تھے ،انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار نے عوامی مفاد میں ایک بھی سومونہیں لیا،وزیرعظم نے کہاکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایجنٹ کے طور پر کام کیاا ورنوازشریف پر جھوٹے الزامات عائد کئے،شہبا زشریف نے کہاکہ آڈیولیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیاہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سازش کے تحت 2018میںبطوروزیراعظم ملک پر مسلط کیا،وزیرراعظم کا کہنا تھا کہ ثاقب کے بیٹے کی لیک آڈیولیکس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،یہ سب عمران کو دوبارہ اقتدارمیں لانے کی سازش ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔

متعلقہ خبریں