لندن (نیوزڈیسک)لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی سمیت سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ نواز شریف سے ملنے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف لندن پولیس کے مکمل پروٹوکول میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔















