اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت

لندن (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔70 برس میں کسی برطانوی بادشاہ کی رسمِ تاجپوشی کا یہ پہلا موقع ہے، اس سے قبل آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔شہبازشریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔وزیر اعظم نے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجتماع میں شرکت کی۔شہباز شریف نے پاکستان کامن ویلتھ پارٹنرشپ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نےسیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم کل اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ حمزہ یوسف کواسکاٹش پارلیمنٹ نےاسکاٹش حکومت کاسربراہ منتخب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں