کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی کے درمیان مذاکرات طے پانے کی صورت میں کراچی میں آٹے کا بحران ختم ہوگیا۔کامیاب مذکرات کے بعد ڈائریکٹر فوڈ امداد علی شاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عبداللہ نے کہا کہ گندم کے حوالے سے حکومت نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمارے مطالبات مان لیے ہیں۔چوہدری عبداللہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا فوری طور پر رکاوٹیں ہٹائی جائیں، کچھ دیگر مطالبات تھے وہ بھی مان لیے گئے ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امداد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ خوراک اورفلورملزمالکان کےدرمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں، ہماری کوشش ہے عوام کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے۔ڈائریکٹر فوڈنے کہا کہ پیر سے ہم فلور ملز کو 5 لاکھ بوری گندم ساڑھے 10 ہزار روپے فی بوری کے حساب سے دیں گے۔















