وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ مفت آٹا اسکیم اسکیم کی شفافیت پر انگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کروانا ضروری ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہاکہ آڈٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے بعض رہنماؤں کے اسیکم پر الزمات اور پروپیگنڈے کے بعد کیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم کی شفافیت پر انگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کروانا ضروری ہے،انہوںنے مزید کہا کہ مفت آٹاسکیم کا آڈٹ قومی اور بین الاقوامی نجی آڈٹ فرم سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب کو بھی درخواست بھیجی ہے کہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔