اہم خبریں

بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں کوئی حیران کن چیز نہیں ہوئی، ملیحہ لودھی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ بھارت میں کوئی حیران کن چیز نہیں ہوئی، توقع تھی کہ اس سے کوئی برف نہیں پگھلے گی، یہی ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی دورے کے بعد ممکنہ بات چیت کا ماحول مزیدخراب ہوا،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی اپنی پوزیشن بیان کی، ہمارے وزیر خارجہ نے کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ بھارت جب تک 5 اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا بات چیت نہیں ہوسکتی، بھارت نے حسب معمول دہشتگردی کا الزام دہرا دیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر کسی کو توقع تھی کہ اس سے تعلقات آگے جائیں گے تو یہ توقع ہی غلط تھی، بھارت سے تعلقات پہلے ہی خراب ہیں۔

متعلقہ خبریں