اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کیس، حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید وقت مانگ لیا، فاروق ایچ نائیک نے دلا ئل میں کہا ، حکومتی اتحادی جماعتوں نے اگست میں قومی اسمبلی توڑنے پر رضامندی ظاہر کی چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے،،عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،،،، حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدہ ہونا ہو گا، حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی پابندہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو عدالت 14 مئی کے فیصلے کو لے کر بیٹھی نہیں رہے گی، اپنے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں۔















