اسلام آباد(اے بی این نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چِن گانگ کی ملاقات،پاکستان اور چین کا علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ ، بیرونی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ،دونوں ممالک کا مشترکہ فائدے کیلئے تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور گہرا کرنے کی ضرورت پر زور،دونوں ممالک کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے دو طرفہ تبادلوں، عوام کے عوام سے روابط اور ثقافت و سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور،صدر مملکت نے اس مو قع پر کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیر سگالی پر مبنی ہیں ، دونوں ممالک بنیادی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان اور چین کا باہمی تعاون علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی نئی پیش رفت کی روشنی میں مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے، پاکستان ، پاکستان چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ، سی پیک علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانے کے علاوہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ، پاکستان سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا، حال ہی میں درہ خنجراب کے دوبارہ کھلنے سے سنکیانگ اور گوادر کے مابین اشیا ء کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی ، چینی سرمایہ کاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے ، دوستی “چٹان کی طرح مضبوط” ہے، صدر مملکت نے کہا ہےتیزی سے بدلتی ہوئی عالمی حالات کے پیش ِنظر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔















