نگران وزیراعلٰی پنجاب کی برطرفی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلٰی پنجاب کی برطرفی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزار شہری لطیف چوہدری کے وکیل کو سپریم کورٹ کےفیصلے کا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار یہ درخواست لےکروقت سے پہلے آگئے ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہیں دی ہے۔