کراچی (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا ‘خدمت مرکز (سٹیزن سروس سینٹر) قائم کیا جائے گا؛ اس عظیم الشان مرکز میں وزارت داخلہ کے ماتحت تمام محکموں کے کاؤنٹرز موجود ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہری پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء سمیت دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے حاصل کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں ان کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے سروس سینٹر کے لیے 10 دن کے اندر ماسٹر پلان طلب کر لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ یہ منصوبہ تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔
مزید پڑھیں:احسن بھون کا کیپٹن صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس، بڑی خبر سامنے آگئی















