Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سوات سی ٹی ڈی تھانہ دھماکا ،وزیراعظم کی مذمت،رپورٹ طلب ،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا سوات سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے پر مذمت،جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ،شہداء کیلئے دعائے مغفرت۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کی لعنت کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ، شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا،زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ۔ واضح رہے کہ علاقہ کبل کے تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے شہیداہلکاروں کی تعداد15 ہوگئی ،57زخمی جبکہ 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔