لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ انتخابات تو سپریم کورٹ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے، جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے، حالات یہ ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی، نامعلوم افراد لوگوں کو اٹھاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، سکیورٹی کی وجہ سے احتیاط کررہا ہوں، جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔















