اہم خبریں

اسلام آباد میں مزید 2 نئے انڈر پاس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 2 نئے انڈر پاس بنیں گے ،کشمیرچوک اور فیصل مسجد انڈر پاس پر کام ستمبرمیں شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،سی ڈی اے کے ریونیو میں اضافے کے لیے تجاویز پربھی غور کیاگیا۔اسلام آباد کے میگا پراجیکٹس اور آئندہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 نئے انڈر پاس بنیں گے ،کشمیرچوک اور فیصل مسجد انڈر پاس پر کام ستمبرمیں شروع کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل ایمرجنسی سروسز کو فعال ادارہ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ،مالی خود انحصاری کے لیے دیرپا ریونیو ماڈل پر کام کیا جائے۔

ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے،ریونیو بڑھانے کے قابلِ عمل منصوبوں پر جلد پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں