اہم خبریں

لکی مروت سے افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات

لکی مروت سے افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات

لکی مروت (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر کے اندر جھگڑے کے دوران دستی بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، جہاں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص، اس کی بھابھی اور بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور گھر میں دستی بم کی موجودگی اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ زخمی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری و نجی اسکولوں سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

متعلقہ خبریں