اہم خبریں

ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

عید میلاد النبیؐ کب ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی ابتدائی فلکیاتی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں یہ سوال زیرِ بحث آ گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کس روز ہوگی؟

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات، چاند کی عمر اور دیگر سائنسی عوامل کے مطابق 13 اگست کو چاند کی رویت ممکن دکھائی نہیں دیتی، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اس شام جزوی طور پر ابر آلود موسم کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو منائی جا سکتی ہے جس کے باعث اسی روز عام تعطیل ہونے کا امکان ہے۔

تاہم واضح رہے کہ تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بھی واضح کیا ہے کہ اس کی رپورٹ صرف فلکیاتی پیشگوئی پر مبنی ہے جبکہ ربیع الاول کے چاند کی رویت، اسلامی مہینے کے آغاز اور عید میلاد النبی ﷺ کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

عوام اور سرکاری و نجی ادارے اب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے اور بعد ازاں حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں مزید 2 نئے انڈر پاس بنانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں