اہم خبریں

چیئرمین ایف بی آر کا اہم اعلان، تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری

چیئرمین ایف بی آر کا اہم اعلان، تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفود سے ملاقاتیں کیں، جہاں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ زیر التوا ٹیکس ریفنڈز جلد ادا کیے جائیں گے۔ انہوں نے ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

راشد محمود لنگڑیال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جائز کاروباری اداروں کو ہراساں نہ کیا جائے اور تمام ٹیکس دہندگان کے ساتھ منصفانہ اور شفاف رویہ اختیار کیا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مسائل پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ ایف بی آر اور کاروباری نمائندوں کے درمیان مستقل رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مسائل کے فوری حل کے لیے ایف بی آر اور کاروباری برادری کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں نے وزیراعظم کے اقدامات اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھیں‌:ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

متعلقہ خبریں