نیو یارک (اے بی این نیوز) پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی ویزا کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستانی شہریوں کو امریکی سیاحتی اور کاروباری ویزا کے لیے 20 ہزار ڈالر تک کے قابل واپسی مالی بانڈ کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بین الاقوامی آن لائن جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں بنگلادیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران اس فہرست میں شامل نہیں ہیں، جس کے باعث ان ممالک کے شہریوں پر امریکی ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 20 ہزار ڈالر کے قابل واپسی مالی بانڈ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
نئے ضوابط کے مطابق پروگرام میں شامل ممالک کے کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی مالی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے، تاہم پاکستان اس پروگرام سے باہر ہونے کے باعث پاکستانی درخواست گزار اس شرط سے مستثنیٰ رہیں گے۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی سے بڑی خبر، تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں















