اہم خبریں

پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ انتظامیہ نے رنگ روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے چینی کی 50 کلو والی 6500 بوریاں برآمد ہوئی ہیں اور موقع سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کو کنٹینروں میں سٹور کیا گیا تھا جس پر انتظامیہ نے تمام کنٹینرز کو موقع پر سیل کرتے ہوئے چینی کو ضبط کر لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کو مصنوعی گرانفروشی کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا اور اتوار کے روز لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھی شہباز شریف نے واضح ہدایات دی ہیں کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں