اسلام آ باد (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںمرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کی عدالت پیشی،ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی میجسٹریٹ ملک امان کی عدالت پیش کیاگیا،وکیلِ ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوا،تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر کے مطابق مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، مرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا، تفتیشی افسر ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے تھے، ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش باقی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور تحقیقات کے لیے مناسب تفتیش کےلیے وقت درکار ہے،عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔















