اہم خبریں

لیگی ایم این اے چودھری اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا،ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات ہیں۔گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، ملزم کو 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں