Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزارت خارجہ نے بیرون ملک تعینات سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ نے بیرون ملک تعینات سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سہیل محمود کو چین ،احسن رضا شاہ کو ملایشیا ،امیرخرم راٹھور کو جکارتہ، خلیل ہاشمی کو ماسکو تعینات کرنے کی تجویز پر غور کیا جانے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق خلیل ہاشمی کو ماسکوبھیجا جارہا ہے۔مدثر ٹیپو کو ایران میں سفیر بنانے جبکہ ڈاکٹر فیصل کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خا رجہ کے مطابق ڈاکٹر بلال احمد جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب ہوں گے جبکہ شعیب سرور کو ڈنمارک، ثقلین سیدہ کو جرمنی بھیجنے کی تجویز دی ہے۔