اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا،مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پولیس کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماء کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔