اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ صدقہ فطرہ اور فدیے کی کم از کم رقم 320 روپے فی کس ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کا آٹا دو کلو (چکی والا)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 320 روپے مقرر کیا گیا ہے۔جَو (چار کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 480 روپے رکھا گیا ہے۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔















