اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی نے مسجد اقصیٰ پرحملے کی مذمتی قرارداد منظور کرلی،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا معین قریشی کی طرح عمران خان کولایاگیا،عدلیہ میں تقسیم قوم کیلئے خطرناک ہے،عدالتی فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے،ملک کوا س وقت سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، مقدس آئین کو ایک شخص کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے،ڈیم فنڈ کے نام پرایک جج عوام کوبیوقوف بناگیا۔















