Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکشن التواء کیس کا معاملہ ،چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جانے لگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن التواء کیس کا معاملہ ،چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کا مشاورتی عمل آج دوسرے دن بھی جاری ،چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جانے لگا۔ واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نوازشریف نے ریفرنس دائر کرنے کی تجویز دی تھی ۔اجلاس میں 14 مئی کو الیکشن کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم رہنماوں نےکہا تھا کہ الیکشن التواء کیس کی سماعت فل کورٹ ہونی چاہیےتھی، 3 ججز کا فیصلہ ادھورا تھا ۔