اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی د باؤ کا ڈٹ کر مقابلہ،آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال عوام کے چیف جسٹس بن گئے ۔
J Bandial has become People’s Chief Justice today….. he stood tall against immense pressure rejected all illegal demands and proved a man of substance … Nation Salutes SC #NationStandswithCJP #NationStandswithConstitution
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2023
آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پنجاب خیبرپختونخوا الیکشن التواء اء کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال عوام کے چیف جسٹس بن گئے ہیں، انہوں نے بے پناہ دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور غیر قانونی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے ،قوم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتی ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کرکے جمہوریت کو بچا لیا ،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی دوسرا فیصلہ ناممکن تھا،سیاسی جماعتیں میدان سے نہیں بھاگتیں ،پی ڈی ایم جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔
سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا اور جمہوریت کو بچا لیا۔
قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نا تھا۔
سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں۔ پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 4, 2023















