پشاور(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر پولیس کی کارروائی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ اور تنظیمی جھنڈا برآمد۔تفصیلات کےمطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس پر کالعدم تنظیم کے رکن نے اندھا دھند فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں تنظیم کا رکن مارا گیا، دیگر اراکین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ،ہلاک رکن کی شناخت عنصر عباس کے نام سے ہوئی ہے ، اسلحہ اور تنظیم کا جھنڈا برآمد کر لیا گیا۔















