لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(اے بی این نیوز   )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پیر کے روز اظہر مشوانی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کاحکم دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پیر کے روز اظہر مشوانی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کاحکم دیا۔