اہم خبریں

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 سخصیات کو طلب کرلیا ،پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے عمران خان مراد سعید عامر کیانی امجد نیازی راجہ خرم نواز علی امین گنڈا ہور کو بھی بلایا گیا ہے شبلی فراز اسدعمر،ڈاکٹر شزاد وسیم بلائے جانے والوں میں شامل ہیں،فرخ حبیب عمر ایوب حماد اظہر اسد قیصر حسان خان نیازی اورعمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم کو بھی بلایا گیا ہے ان تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے عمران خان اسد عمر علی نواز اعوان عامر مغل جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں